بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی " WAM" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب اور اسلامی ممالك كے درميان ثقافتی تعلقات كے فروغ كے لیے منعقد ہونےوالے اس فيسٹيول كا ابوظہبی كی انجمن تہذيب و اسلامی ورثہ نے اہتمام كيا ہے۔ فيسٹيول میں عالم اسلام كے نامور موسيقار شركت كریں گے اس كے علاوہ اسلامی آرٹس اور ہينڈی كرافٹس كی نمائش ، تربيتی كيمپ اور مختلف اسلامی ممالك كے ہنر مند افراد كی طرف سے اپنے فن پاروں پر مشتمل نمائش كا اہتمام بھی كيا جائيگا۔ اسلامی موسيقی و آرٹ ميلہ ہر سال دنيائے اسلام كے معروف ہنر مند خطاط ، اور موسيقاروں كی شركت سے متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں برپا ہوتا ہے۔
359618