بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كی ملك فہد يونيورسٹی كے استاد محمد عبداللہ البراكمی كی تصنيف كردہ كتاب " التنمیۃ الاداریۃ من منطور اسلامی" كا امير محمد نصر اللہ نے بنگالی زبان میں ترجمہ كيا ہے ۔ كتاب اب تك انگريزی ، انڈونيشين ،ملائيشين اور فارسی زبان میں ترجمہ ہو چكی ہے۔ اس كتاب كا فارسی زبان میں ترجمہ ايران كی اسلامك اوپن يونيورسٹی كے سربراہ عبداللہ جاسبی نے كيا ہے۔ كتاب سات ابواب پر مشتمل ہے جن میں اسلام كی نظر میں سياسی اور اقتصادی ترقی ، دين اور سياست كا باہمی رشتہ اور قرآن و سنت میں اقتصادی اصولوں كے حوالے سے بحث كی گئی ہے۔ محمد عبداللہ البراكمی نے اپنی كتاب میں مسلمانوں كو درپيش اقتصادی مسائل كے قرآن و سنت نبوی (ص) كی رشنی میں حل پيش كیے ہیں۔ اور ايك جامع اسلامی اقتصادی نظام كی تشكيل كے بنيادی اصول اور اقتصادی بحرانوں اور مشكلات سے نجات كے قابل عمل راستے بھی پيش كیے ہیں۔
359564