كويت ،فرانس میں اسلامی مركز تعمير كرے گا

IQNA

12:21 - February 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1741712

كويت ،فرانس میں اسلامی مركز تعمير كرے گا

بين الاقوامی گروپ: حكومت كويت كی سرمایہ كاری سےفرانس كے شہر "رنس" میں اسلامی مركز تعمير كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےكويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "كونا' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حكومت كويت نےفرانس كےشہر رنس میں اسلامی مركز كی تعمير كےلیے ۳۰ لاكھ يورو مختص كیے ہیں اوراس مركز كی تعمير فرانس كےمسلمانوں كے لیے بہت بڑی مدد ہو گی۔ فرانس كی اسلامی انجمن كے سربراہ " عبدالكريم قطبی" نے اس مركز كےبارے میں گفتگو كرتےہوئے كہا كہ شہررنس میں ۳۵ ہزار سے زائد مسلمان زندگی بسر كر رہے ہیں۔ اور فرانس كے شمال مشرق میں مسلمانوں كی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ قطبی نے مزيد كہا كہ اس شہر كے مسلمانوں نے دنيائے مغرب اور مسلمانوں كے درميان بہتر روابط اور مكالمات كے لیے اہم كردار ادا كيا ہے۔
360230

نظرات بینندگان
captcha