بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےكويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "كونا' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حكومت كويت نےفرانس كےشہر رنس میں اسلامی مركز كی تعمير كےلیے ۳۰ لاكھ يورو مختص كیے ہیں اوراس مركز كی تعمير فرانس كےمسلمانوں كے لیے بہت بڑی مدد ہو گی۔ فرانس كی اسلامی انجمن كے سربراہ " عبدالكريم قطبی" نے اس مركز كےبارے میں گفتگو كرتےہوئے كہا كہ شہررنس میں ۳۵ ہزار سے زائد مسلمان زندگی بسر كر رہے ہیں۔ اور فرانس كے شمال مشرق میں مسلمانوں كی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ قطبی نے مزيد كہا كہ اس شہر كے مسلمانوں نے دنيائے مغرب اور مسلمانوں كے درميان بہتر روابط اور مكالمات كے لیے اہم كردار ادا كيا ہے۔
360230