يونان میں " غزہ سے ہمدردی" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی نمائش

IQNA

يونان میں " غزہ سے ہمدردی" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی نمائش

13:05 - February 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1742210
بين الاقوامی گروپ: ۶ فروری ۲۰۰۹ء كو يونان كے شہر " سيلونك" میں " غزہ سے ہمدردی" كے موضوع پر ايك نمائش كا آغاز ہوا جس میں قبرس، لبنان اور يونانی آرٹسٹوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش میں آرٹسٹوں نے فلسطينی شہريوں كی مشكلات اور غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كےدوران بچوں اور عورتوں كےقتل عام كی تصاوير كی نمائش كی ہے۔ اس كے علاوہ اس نمائش میں مسجد الاقصی كی تصاوير بھی ركھی گئی ہیں اور فلسطين كی تاريخ اور اس سرزمين پر اسرائيلی قبضے كے حوالے سے پمفلٹ بھی اس نمائش میں موجود ہیں۔ اس نمائش میں شريك لبنانی ہنرمند " زياد عنتر" نے اس نمائش كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ غزہ كے لوگوں كی حمايت بہت ضروری ہے اور آرٹسٹ اپنے فن كےذريعے دنيا كو فلسطين كے مسائل اور مشكلات سےآگاہ كر سكتےہیں۔
360441

نظرات بینندگان
captcha