كتاب"تاريخ تحريك امام حسين (ع) "لبنان میں شائع ہو گئی

IQNA

كتاب"تاريخ تحريك امام حسين (ع) "لبنان میں شائع ہو گئی

11:58 - February 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1742897
ادب و آرٹ گروپ: بيروت میں معارف اسلامی كے مولفين كی باہمی كاوشوں كےنتيجے میں كتاب" تاريخ تحريك امام حسين (ع)" شائع ہوگئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے لبنان میں ايرانی كونسل خانہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كتاب بيروت كے" ذكر سيدالشہداء مركز" كے تعاون سے پيش كی گئی ہے جس میں امام حسين (ع) كی حيات طيبہ كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ كتاب میں قيام امام حسين (ع) سے پہلے يزيد كی حكومت ، كربلا كے واقعات ، اہل حرم كے كارواں كی كوفہ ، شام روانگی اور مدينہ واپسی كے واقعات كو تفصيل سے بيان كيا گيا ہے۔ كتاب تاريخ تحريك امام حسين (ع) دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں قيام اور امام حسين كے تاريخی ، دينی اور عقيدتی عوام پر بحث كی گئی ہے جبكہ دوسرے حصہ میں امام حسين (ع) كی سيرت طيبہ ، انقلاب كی تياری، عراق كيطرف سفر اور كربلا پہنچنے تك كی تفصيلات بيان كی گئی ہیں۔
361574

نظرات بینندگان
captcha