مسلمانوں كی توہين كرنے پر كينیڈا كے ریڈيو چينل كی سرزنش

IQNA

مسلمانوں كی توہين كرنے پر كينیڈا كے ریڈيو چينل كی سرزنش

13:04 - February 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1742925
بين الاقوامی گروپ: كينیڈا كے ریڈيو چينل اٹاوا كی اس بات پر سرزنش كی گئی كہ اس نے مسلمانوں اور اسلام كی توہين كر كے كينیڈا كے ریڈيو چينل كی نشريات كےقوانين كی خلاف ورزی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Canada.com" ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كينیڈا كے ریڈيو چينل كے ميزبان " لوئل گرين" نے ۲۰۰۸ء كے آواخر میں مسلمانوں كے بارے غير منصفانہ مطالب نشر كیے تھے جو كينیڈا كے نشرياتی قوانين كی صريحاً خلاف ورزی ہے۔ موصولہ رپورٹ كےمطابق گرين نےگزشتہ سال ايك ریڈيو پروگرام میں كہا تھا كہ مسلمان متعصب اور شدت پسند ہیں اور اسلام كی حقيقت ہی شدت پسندی ہے۔ اس نے مزيد كہا تھا كہ اسلام شدت پسندی اور عورتوں پر ظلم كی ترويج كرتا ہے۔ اور دہشت گردی كے اقدامات اسلام كے نام پر انجام پائے ہیں۔
360708
نظرات بینندگان
captcha