بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے" العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فرانس كے روزنامہ " لومونڈ" نےگزشتہ روز اسرائيل كے فوجی امور كے ماہر " يائيل ليونی" كا انٹرويو شائع كيا ہے جس میں اس نے اعتراف كيا ہے كہ اسرائيل كو اس حملے میں بہت زيادہ نقصان ہوا ہے اور اسرائيل اپنےمقاصد كے حصول میں بھی ناكام رہا ہے۔ اس نے مزيد كہا كہ اسرائيل نےجنگ بندی كے معاہدے كی خلاف ورزی كے بہانے حماس پر حملہ كيا تھا ليكن اس حملے میں غزہ كے عوام كا بہت زيادہ قتل عام ہواہے جس پر پوری دنيا میں اسرائيل كےخلاف غم وغصہ پايا جاتا ہے۔ يائيل ليونی نےكہا ہے كہ يورپ میں اسرائيل كےخلاف مظاہروں نے يورپين سماج میں اسرائيل كےخلاف منفی اثرات چھوڑے ہیں ليكن امريكہ اب تك اسرائيل كا دفاع كر رہا ہے۔ اسرائيل كے فوجی امور كے ماہر نے ہے جنگی جرائم كی بين الاقوامی عدالت میں اسرائيلی حكام كے خلاف مقدمے كو اسرائيل كی فوجی شكست سے تعبير كيا ہے۔
360787