حجاج كی سہولت كے لیے مكہ اور مدينہ كے درميان ٹرين چلانے كا منصوبہ

IQNA

حجاج كی سہولت كے لیے مكہ اور مدينہ كے درميان ٹرين چلانے كا منصوبہ

11:27 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743832
بين الاقوامی گروپ: سال ۲۰۰۹ ء كے آواخر تك زائرين اور حجاج كرام كی سہولت كے لیے مكہ اور مدينہ كے درميان ريل پٹڑی بچھانے كا كام شروع ہو جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی " IINA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب" الراجحی" نامی كمپنی كہ جس نے یہ ريل پٹڑی بچھانے كا ٹھيكہ ليا نے كہا ہے كہ ۲۰۱۳ء تك یہ ريل پٹڑی مكمل ہو جائے گی۔ چين اور فرانس كے انجينيئر اس ريل پٹڑی كے كام كی نظارت كریں گے۔ اس ريل پٹڑی كے مكمل ہونے كے بعد تيز رفتار گاڑياں مكہ اور مدينہ كے درميان دوگھنٹے كے سفر كو ۳۶۰ كلومیٹر فی گھنٹہ كی رفتار سے صرف آدھے گھنٹے میں طے كریں گی اور زائرين و حجاج كرام كے لیے یہ سفر نہ صرف پر امن اور پر سكون ہو گا۔ بلكہ حج كے ايام میں اس راستے پر ٹريفك كے ہجوم میں بھی كمی آئے گی۔
361181

نظرات بینندگان
captcha