بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبانیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں انجمن جہانی اسلام كے سربراہ " عبدالمحسن التركی" يمن كے وزير اوقاف و مذہبی امور " حمود الہتار" اور يمن كی سياسی اور سماجی شخصيات نے شركت كی۔ اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے عبداللہ التركی نے كہا كہ حفظ قرآن كی عالمی انجمن نوجوانوں اور جوانوں میں حفظ اور تلاوت قرآن كا شوق پيدا كرنے كے لیے پہلے سے زيادہ كوشش كرے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جوانوں اور نوجوانوں كو كوشش كرنی چاہیے كہ وہ قرآن مجيد كے معانی اور مفاہيم كو درك كرے۔
363403