فرانس كی مسلم كونسل نے یہوديوں كی قبور كی بے حرمتی كی مذمت كی

IQNA

فرانس كی مسلم كونسل نے یہوديوں كی قبور كی بے حرمتی كی مذمت كی

13:36 - February 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1745163
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے مسلمانوں كی كونسل (cFcm) نے شہر (Metz) میں یہوديوں كے قبرستان " Montigny-les-Metz" میں نامعلوم افراد كی طرف سے قبور كی بے حرمتی كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Islamtoday" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فرانس كی مسلم كونسل كے سربراہ " محمد موسوی" نےايك بيانیے میں قبرستان كی ديواروں پر یہودی مذہب كےخلاف چاكنگ كی مذمت كرتےہوئے حكومت فرانس سےمطالبہ كيا ہے كہ اس غير انسانی اقدام میں ملوث افراد كے خلاف قانونی كاروائی كی جائے۔ موسوی نے كہا كہ فرانس كی مسلم كونسل تمام اديان كےپيروكاروں كو پر امن زندگی اور جنگ و جدال سے اجتناب كی دعوت ديتی ہے اور اميد كرتی ہے كہ یہوديوں كی قبور كی توہين كرنے والے افراد گرفتار ہوں گے اور انہیں اس جرم كی سزا دی جائے گی۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق فرانس كےشہر "Metz"میں ايك یہودی قبرستان میں ديواروں اور قبروں پر یہودی مذہب كےخلاف چاكنگ كی گئی ہے۔
363395
نظرات بینندگان
captcha