بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہر بيشكك میں تمام سیڈياں فروخت كرنے والے ڈيلر قرآنی اور اسلامی موضوعات پر CD اور DVD فروخت كر رہےہیں۔ یہ سیڈيز مندرجہ ذيل موضوعات پر مشتمل ہیں۔ كرغزستان كے نامور علماء كے خطبے اور تقارير ، اسلامی فلمیں، مناسك حج و عمرھ، آداب نماز، اسلام اور مسيحيت كےدرميان مكالمات، ترتيل قرآن مجيد، الكحل ،سگریٹ نوشی اور موسيقی كے نقصانات ۔سیڈيز فروخت كرنے والوں كا خيال ہے كہ كتابوں كی نسبت لوگوں كی رغبت اسلامی سیڈيز كی طرف بہت زيادہ ہے۔
363981