بوسنيا میں " غزہ سے ہمدردی" كےموضوع پر بين الاقوامی فيسٹيول كا آغاز

IQNA

بوسنيا میں " غزہ سے ہمدردی" كےموضوع پر بين الاقوامی فيسٹيول كا آغاز

11:13 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1745946
بين الاقوامی گروپ: ۹ فروری ۲۰۰۹ء كو " غزہ سے ہمدردی" كے موضوع پر بين الاقوامی فيسٹيول كا آغاز بوسنيا ہرزگونيا كے دارالحكومت سرائوو میں ہوا جس میں ،ايران، مصر ، اردن ،فلسطين، تركی اور جمہوریہ آذربائيجان كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " المنار" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس فيسٹيول كے منتظم " ابراہيم صبا ہيچ" نے اس فيسٹيول كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فيسٹيول كے موضوعات میںدنيا میں امن و آزادی كی ترويج، شدت پسندی اور قتل و غارت سے اجتناب اور مختلف مذاہب اور تہذيبوں كے پيروكاروں كی ايك دوسرے سے آشنائی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول میں شريك ممالك خورد ونوش كی اشياء ،ہينڈی كرافٹ، لباس اور كتابیں اس فيسٹيول میں فروخت كریں گے اور ان اشياء كی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی غزہ كے لوگوں كے لیے مختص كریں گے۔ یہ فيسٹيول ايك ہفتے تك جاری رہے گا۔ یہ فيسٹيول يورپی يونين اور ادارہ يونسكو كی نظارت میں كام كر رہا ہے۔
362260
نظرات بینندگان
captcha