بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے " Trend" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شيعہ تعليمی مركز " حوزہ علمیہ قم" كے اعلی درجے كے استاد حجۃ الاسلام والمسلمين سيد ہاشم حسينی بوشہری نے روزنامہ " Trend News" آذربائيجان سے اپنی ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ عالمی حالات كے پيش نظر تمام مسلمانوں كا فريضہ بنتا ہے كہ وہ اس سلسلے میں منعقد ہونے والی عالمی كانفرنسوں میں اپنی بھر پور شموليت كا مظاہرہ كریں اور عالمی برادری كو اسلامی قوانين اور تعليمات سے آشنا كریں۔ اسلامی ممالك كے درميان اخوت اتحاد اور بھائی چارے كو اسلام سے خوفزدہ افراد میں اسلام كی محبت پيدا كرنے كا بہترين نسخہ قرار ديتے ہوئے انھوں نے كہا كہ اگر تمام اسلامی ممالك اتحاد كا مظاہرہ كریں تو مغرب میں اسلام سے خوف كے عنصر كو ختم كيا جا سكتا ہے۔
363017