بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ دارالحديث كی رپورٹ كے مطابق معارف قرآن سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين محمد صادق يوسفی مقدم نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ لندن اسلامی كالج اور علوم اسلامی تحقيقی سنٹر كےدرميان ايك معاہدہ طے پايا ہے جس كے نتيجے میں قرآن كے عنوان پر تحرير كیے گئے سب سے بڑے انسائيكلوپیڈيا كا انگريزی زبان میں ترجمہ كيا جائے گا۔ اس انسائيكلوپیڈيا كی برطانیہ سے ہی اشاعت كی جائے گی۔ اس قرآنی انسائيكلوپیڈيا كے ۳۰۰۰ مدخل ہیں جس میں آيات قرآن كی طبقہ بندی كی گئی ہے اس عظيم كتاب كا انگريزی میں اس لیے ترجمہ كيا جا رہا ہے تاكہ انگلش جاننے والے افراد بھی اس سےمستفيد ہو سكیں۔
365358