بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بحرين خبررساں ايجنسی '' bna" نے كہا ہے كہ اس دو روزہ اجلاس میں عالمی بينكوں كےنمائندے مشرق وسطی میں بينكاری امور كےماہرين شريك ہوں گے اور بحرين كے اسٹیٹ بينك كا تعاون بھی شامل رہے گا۔ اس اجلاس میں شريك ماہرين مالياتی اداروں میں تغير و تحول اور اس تبديلی كو اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ كرنے پر تبادلہ خيال اور تبصرہ كریں گے ۔ نيز اس اجلاس میں اسلامی مالياتی اداروں میں جدت لانے اور انہیں عالمی بازاروں سےہم آہنگ كرنے اور ان اداروں كےسرمایہ پر نظارت وغيرہ پر بھی بحث كی جائےگی۔
367665