كتاب "قرآن سےآشنائی" كی آذری زبان میں اشاعت

IQNA

كتاب "قرآن سےآشنائی" كی آذری زبان میں اشاعت

17:00 - March 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1752902
قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے باكو میں واقع كلچرل سنٹر كے تعاون سے آذری زبان میں " قرآنی سےآشنائی" نامی كتاب كی اشاعت كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق باكو میں قائم ايرانی كلچر سنٹر نےاسلامی تعليمات كو وسعت بخشنے اور اہل بيت كی تابناك تعليمات اور تہذيب كو عام كرنے كی غرض سے جمہوریہ آذربائيجان میں مختلف ثقافتی مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے۔ " قرآن سےآشنائی" بھی انہی مقابلوں كا حصہ ہے جو ۱۷ ربيع الاول ، ميلا باسعادت پيغمبر اكرم (ص) اور حضرت امام جعفر صادق ؑ كی ولادت كے با بركت موقع پر باكو كے اسكولوں میں منعقد كيا جائے گا۔ یہ كتاب ۵۰۰ كی تعداد میں باكو میں شائع كی گئی ہے اور اس كتاب سے ۴۰ سوال منتخب كیے گئے ہیں۔ اس كتاب میں نزول قرآن كی كيفيت، مدت نزول، قرآنی آيات اور سوروں كی تعداد ، معجزات عددی، آيات قرآن كی نا درست تفسير وغيرہ زير بحث آئے ہیں۔
373194

نظرات بینندگان
captcha