ايرانی فلم انڈسٹری اسلامی اقدار كی پابند ہے

IQNA

ايرانی فلم انڈسٹری اسلامی اقدار كی پابند ہے

13:32 - March 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1754856
آرٹ گروپ: اسلامی انقلاب كے بعد ايرانی فلم انڈسٹری اسلامی اقدار كی پابند ہے كيونكہ اس انقلاب كی بنياد ہی دين پر استوار ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتےہوئے فلمی صنعت كے ايك عہدہ دار عباس دستكار نے كہا كہ اسلامی مفاہيم اور قرآن سےماخوذ آثار میں كيا كيفيت پائی جاتی ہے اس میں بحث و مباحثہ كيا جاتا ہے كيونكہ جو بھی اسلامی فلم تيار كی جاتی ہے اس میں فلم كےپروڈيوسر كی معلومات بھی كافی حد تك دخيل ہوتی ہیں۔ ايك دوسرا نكتہ جو بہت ہی اہم ہے وہ یہ كہ ايران كی اسلامی فلموں میں اداكار كيونكہ ان دينی مفاہيم پر ايمان ركھتے ہیں لہذا وہ اداكاری كرتےوقت خودبخود ان قرآنی مفاہيم كی رعايت كرتے ہیں كيونكہ ان كی تربيت ہی اس دينی ماحول میں ہوتی ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرآنی آثار پر مشتمل بنائی گئی فلموں میں لوگوں كی دلچسپی كا دارومدار اس بات پر ہے كہ ان میں كس قدر اسلامی اقدار اور اصولوں كا خيال ركھا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگر دينی عناوين پر فلمیں بہتر انداز سے بنائی جائیں تو اس میں روزبروز ترقی كی اميد كی جا سكتی ہے۔
374608

نظرات بینندگان
captcha