بحرين میں ميلاد پيغمبر اكرم (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

بحرين میں ميلاد پيغمبر اكرم (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

17:28 - March 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1754935
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت منامہ میں " الفاتح" نامی اسلامی مركز میں پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) كے ميلاد كی مناسبت سے جشن منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' نے خبررساں ادارے " BNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی یہ تقريب بحرين كی وزارت قانون كے شعبہ مذہبی امور كی كوششوں سےمنعقد ہوئی۔ بحرين كےوزير قانون خالد بن خليفہ نے اس تقريب میں خطاب كرتےہوئے كہا كہ جشن كی اس تقريب كے انعقاد كا مقصد پيغمبر اسلام (ص) كی اخلاقی خصوصيات اور خصائل كو بيان كرنا ہے۔ جشن كی اس تقريب كے مقررين نے حضرت محمد (ص) كی شخصيت كے مختلف پہلوں كو بيان كيا اور كہا پيغمبر اسلام (ص) اور ان كی تعليمات كی پيروی انسان كو كمال كی طرف لےجاتی ہے۔
375571

نظرات بینندگان
captcha