جمہوریہ كرغزستان میں عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

جمہوریہ كرغزستان میں عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

17:19 - March 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1757099
ثقافتی گروپ: كرغزستان كے مسلمانوں نے عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے جشن كی تقريبات منعقد كیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق خاتم الانبياء ،حضرت محمد بن عبداللہ كے ميلاد كی مناسبت سے كرغزستان كے مختلف شہروں میں جشن كی تقريبات منعقد ہوئیں۔ اس قسم كا ايك جشن كرغزستان كی رياست چوی كے ايك دیہات كی جامع مسجد میں منعقد ہوا جس میں ۳۰۰ افراد نے شركت كی۔ جشن كی اس تقريب میں كرغزستان كے نامور علماء كو دعوت دی گئی تھی اور یہ تقريب ۳گھنٹے جاری رہی۔ ياد رہے كہ كرغزستان كے اس دیہات میں متعدد قرآن سنٹرز ہیں اور اس كے مكين شرعی احكام كےپابند ہیں۔
376906

نظرات بینندگان
captcha