بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "Kuna" خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ جنوبی افريقہ كےعيسائی رہنما "ڈسمنڈ ٹوٹو" اقوام متحدہ كے حقوق انسانی كميشن كے سابقہ اعلی افسر "مری ابينسن " جنگی جرائم كی عالمی عدالت كے اٹارنی جنرل " ريچرڈ گلدسٹون" يوگو سلاویہ میں جنگی جرائم كی عالمی عدالت كے پہلے سربراہ " انٹوينو كاسسہ" وغيرہ نے غزہ میں اسرائيلی جارحيت پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے یہ خط ارسال كيا ہے تاكہ اسرائيلی جرائم پررسيدگی كا مطالبہ كيا جا سكے۔ یہ خط ايسے موقع پر شائع كيا گيا ہے جب اقوام متحدہ كی تحقيقاتی ٹيم اسرائيلی حملوں كی نتيجہ میں ہونے والے جانی نقصان كی رپورٹ بھی اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری كو پيش كر رہی ہے۔ خط میں دنيا كے تمام رہنماوں سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ خاموشی كو توڑیں اور عوامی قتل عام پر دو ٹوك موقف كا اظہار كرتے ہوئے اسرائيلی حملات كی مذمت كریں۔
378599