Oic كے سربراہ كا شہر قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر انتباہ

IQNA

Oic كے سربراہ كا شہر قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر انتباہ

13:44 - March 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1759247
بين الاقوامی گروپ: oic كے سربراہ نے شہر قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر اسرائيل كو متنبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " برناما" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے ۳۰مارچ ۲۰۰۹ء كو دوحہ میں عرب ليگ كے سربراہوں كے اجلاس كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل شہر قدس میں ساكن فلسطينيوں كے گھروں كو مسمار كر كے اس شہر كی اسلامی اور عربی شناخت كو نابود كرنا چاہتا ہے۔ اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ اس كے مقابلے میں مضبوط مؤقف اختيار كریں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں غزہ كی پٹی كے اپنے حالیہ دورے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كے جنگی جرائم اور غزہ پر حملے كے دوران ممنوعہ اسلحہ كا استعمال ناقابل انكار ہے اس لیے ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم ان جنگی جرائم كے ذمہ دار افراد كو جرائم كی بين الاقوامی عدالت كے كٹہرے میں لے جانے كے لیے اپنا بھر پور كردار ادا كریں۔ احسان اوغلو نے اسلامی اور عرب ممالك سے اپيل كی كہ وہ غزہ كی تعمير نو كے سلسلے میں بھر پور اور فوری تعاون كریں تاكہ غزہ كے مظلوم لوگوں كی مشكلات میں كمی لائی جا سكے۔
381656
نظرات بینندگان
captcha