بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " تفسير الكاشف" كا سواحلی زبان میں ترجمہ " شيخ حسن مالوپا" كر رہے ہیں اور اس وقت تك سولہویں پارے كا ترجمہ مكمل ہو چكا ہے۔ تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے اور دارالسلام میں " العطرہ" انسٹیٹيوٹ كے باہمی تعاون سے یہ ترجمہ شائع ہو رہا ہے۔ تفسير كاشف كا سواحلی زبان میں یہ ترجمہ فی الحال ۱۵۰ صفحات پر مشتمل كتابچوں كی صورت میں شائع ہو رہا ہے جسے بعد میں ترجمہ مكمل ہونے پر پانچ عمدہ جلدوں كی صورت میں شائع كيا جائے گا۔
383742