بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سواحلی زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ شيخ " علی جمعہ مايونگا" نے كيا ہے جسے تصحيح كے بعد انصاريان پبلشرز نے قم میں شائع كيا ہے۔ تنزانیہ میں ايرانی قونصل خانے نے اس ترجمے كے ۲۵۰۰ نسخے مترجم كے حوالے كیے ہیں تاكہ وہ قرآن مجيد كے یہ نسخے تنزانیہ میں تقسيم كریں۔ اس ترجمے كے ساتھ سواحلی زبان میں "شيخ محمود تہرانی" كی تفسير خلاصۃ التفاسير بھی شائع كی گئی ہے۔ "خلاصۃ التفاسير" شيخ محمود تہرانی كی فارسی زبان میں قرآن مجيد كی تفسير ہے جو ترجمے ہی كے مشابہ ہے اور یہ تفسير ۱۳۵۲ ہجری شمسی میں تہران میں پہلی مرتبہ شائع ہوئی تھی۔
383720