عنقريب سواحلی زبان میں نہج البلاغہ كا ترجمہ شائع ہوگا

IQNA

عنقريب سواحلی زبان میں نہج البلاغہ كا ترجمہ شائع ہوگا

11:58 - April 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1762364
ثقافت و آرٹ گروپ: تنزانیہ میں ايرانی قونصل خانہ كی كوششوں سے عنقريب سواحلی زبان میں نہج البلاغہ كا مكمل ترجمہ شائع ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نہج البلاغہ كا سواحلی زبان میں ترجمہ علامہ " شيخ اسحاق پينگيلی" كر رہے ہیں جسے پایہ تكميل تك پہنچنے كے بعد شائع كر ديا جائے گا۔ سواحلی زبان میں نہج البلاغہ كے ترجمے كا كام تين ماہ پہلے شروع ہوا تھا اوراس وقت تك اس كتاب كے ايك تہائی حصے كا ترجمہ مكمل ہو چكا ہے۔ ياد رہے كہ سواحلی زبان میں نہج البلاغہ كے اس ترجمہ كو تنزانیہ كا " العطرہ" نامی پبلشرز شائع كرے گا۔
384991
نظرات بینندگان
captcha