بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ " اليوم الالكترونی" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كے ناظر" ابراہيم بن محمد ابوعبادہ" نے كہا ہے كہ مختلف موضوعات پہ مشتمل ان مقابلوں میں ۵۶ فوجی شركت كر رہے ہیں۔ ابوعبادہ نے مزيد كہا كہ سعودی عرب كی قومی فوج میں ان مقابلوں كا آغاز ۱۴۲۳ ہجری قمری میں ہوا تھا اور اس وقت سے ليكر اب تك ان مقابلوں میں كافی پيشرفت ہوئی ہے۔ انھوں نے كہا كہ یہ مقابلے پرشكوہ تقريب كے بعد ختم ہو جائیں گے اور اس تقريب میں اعلی سركاری عہديدار ، فوجی افسر اور سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذہبی امور شركت كریں گے۔
387606