كويت میں " الحساوی" نامی حفظ قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

12:32 - April 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1764784

كويت میں " الحساوی" نامی حفظ قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۳ مئی ۲۰۰۹ء كو كويت كے علاقہ " المسيلۃ" میں " حبيبۃ البنا" مسجد میں الحساوی نامی حفظ اور تجويد قرآن كے مقابلے منعقد ہوں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كے ناظم " يوسف الصميعی" نے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كے لیے ضروری ہے كہ وہ حفظ قرآن پر مكمل تسلط ركھتے ہوں اور كويتی شہری ہوں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں پيش نمازوں اور گزشتہ سالوں كے مقابلوں میں ممتاز آنے والے افراد كو شركت نہیں كرنی چاہیے تاكہ دوسرے افراد كو ان مقابلوں میں شركت كے زيادہ مواقع مل سكیں۔ يوسف الصميعی نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں میں ممتاز افراد كو ايك تقريب میں قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
387396

نظرات بینندگان
captcha