بين الاقوامی گروپ: ۹مئی ۲۰۰۹ء كو فرانس كی رياست " ليموسن" (Limousin) كے مسلمانوں كا سالانہ اجلاس شہر " Limoges" میں منعقد ہو گا۔ اس اجلاس كا اہتمام اس علاقے كی مسلم انجمن نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "saphirnews"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں فرانس كے شہروں "Brive-la-Gaillarde" اور " Gueret" كی اسلامی انجمن شركت كریں گی۔ اس سالانہ اجلاس میں دنيائے اسلام كے موجودہ مسائل پر مختلف كانفرنسیں بھی منعقد ہوں گی اور ثقافتی گروپس اپنے پروگرام پيش كریں گے۔
388126