صومالیہ میں اسلامی شريعت كے نفاذ كے حاميوں كا اجتماع

IQNA

صومالیہ میں اسلامی شريعت كے نفاذ كے حاميوں كا اجتماع

14:33 - April 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1767479
بين الاقوامی گروپ: صومالیہ میں اسلامی شريعت كے نفاذ كے تقريباً ۷سو حاميوں نے گزشتہ روز اس ملك كے دارالحكومت موگاديشو میں اجتماع كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی ريگولر خبررساں ايجنسی " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجتماع كے شركاء نے اپنے ہاتھوں میں صومالیہ كے صدر " شريف شيخ احمد" كی تصاوير اٹھا ركھی تھیں اور نعرے لگا رہے تھے ہم صومالیہ میں امن اور اسلام كا نفاذ چاہتے ہیں۔ صومالیہ كے وزير داخلہ "عبدالقادر علی عمر" نے اس اجتماع سےخطاب كرتے ہوئے اس ملك میں اسلامی شريعت كے نفاذ كو قيام امن كا آغاز قرار ديا اور كہا كہ صومالیہ كی پارليمنٹ كو چاہیے كہ وہ اس ملك میں اسلامی قوانين لاگوكرنے كے لیے جدوجہد كرے۔ ياد رہے كہ ۱۸ اپريل ۲۰۰۹ء كو صومالیہ كی پارليمنٹ نے اتفاق رائے سے اس ملك میں اسلامی شريعت كے نفاذ كے حق میں ووٹ ديا تھا ۔ صومالیہ میں اسلامی شريعت كے نفاذ كا مسئلہ۱۹۹۱ء سے قومی اور مذہبی حلقوں میں وجہ نزاع بنا ہوا ہے۔
391429

نظرات بینندگان
captcha