اردن كی رياست " العقبھ" میں دارالقرآن كا افتتاح

IQNA

اردن كی رياست " العقبھ" میں دارالقرآن كا افتتاح

12:25 - April 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1767901
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآنی ثقافت كی ترويج كی غرض سے اردن كی رياست " العقبہ" میں دارالقرآن كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " العقبہ" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست " سليمان بلبل" نے اس دارالقرآن كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس دارالقرآن كی تاسيس میں ايك لاكھ دينار لاگت آئی ہے اور یہ دارالقرآن بہت جلد قرآنی علوم میں اپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كر دے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس وقت رياست عقبہ میں مردوں كے چھ اور خواتين كے ۷ دارالقرآن موجود ہیں جن میں تجويد،علوم حديث، فقہ اور سيرت نبوی كی تعليم دی جاتی ہے۔
391474
نظرات بینندگان
captcha