اسلام كی توہين عصر حاضر میں نسل پرستی كا واضح نمونہ ہے

IQNA

اسلام كی توہين عصر حاضر میں نسل پرستی كا واضح نمونہ ہے

14:18 - April 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1767995
بين الاقوامی گروپ: اسلام اور اس كے مقدسات كی توہين موجودہ نسل پرستی كا آشكار ترين نمونہ اور مختلف اقوام كے درميان روابط میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے خبررساں ادارے " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے سربراہ "اكمل الدين احسان اوغلو" نے گزشتہ روز اقوام متحدہ كے زير اہتمام نسل پرستی كے حوالےسے كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كے خلاف پراپيگنڈہ مہم نے دنيا میں مسلمانوں كے وقار اور تشخص كو مجروح كيا ہے۔ اس پراپيگنڈے كی وجہ سے مسلمانوں كے حقوق كو پامال كيا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شخصيات كی قبوركی توہين بھی نسل پرستی كے نمونوں میں سے ايك ہے۔ جناب احسان اوغلو نے اسرائيلی نسل پرستی كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ فلسطين میں اسرائيل كا فوجی قبضہ انسانی حقوق كی پامالی اور نسل پرستانہ اقدامات كا باعث بنے ہیں۔
392081

نظرات بینندگان
captcha