بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كے خبررساں ادارے (AFP)كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری نے كہا كہ ہمیں نسل پرستی كے حوالے سے بہت زيادہ چيلنجوں كا سامنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہمیں نسل پرستی سے مقابلہ كرنا ہو گا اور یہ كانفرنس اس بات كا ثبوت ہے كہ بين الاقوامی برادری نسل پرستی كے خاتمے كے سلسلے میں تعاون كے لیے تيار ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہم اقليتوں كے مسائل سے واقف ہیں۔ تاہم نسل پرستی كے خاتمے كے لیے بڑے پيمانے پر سياسی تعاون كی ضرورت ہے۔
391696