بين الاقوامی گروپ: كويت میں بہروں كے مركز كے انچارج نے خبر دی ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف اس ملك میں بہروں كی اسلامی اور قرآنی تعليم كے لیے دو سنٹرز قائم كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويت میں شائع ہونے والے اخبار " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كے قرآنی مراكز كے ناظر " اسامہ راشد" نے كہا ہے كہ ان قرآن سنٹرز میں بہروں كے لیے فقہ ، كلام، حديث اور تفسير كے موضوع پر مختصر دورانیے كی كلاسیں منعقد كی جائیں گی۔
395461