كويت میں بہروں سے مخصوص دو قرآنی سنٹرز كا افتتاح

IQNA

كويت میں بہروں سے مخصوص دو قرآنی سنٹرز كا افتتاح

12:36 - April 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1771057
بين الاقوامی گروپ: كويت میں بہروں كے مركز كے انچارج نے خبر دی ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف اس ملك میں بہروں كی اسلامی اور قرآنی تعليم كے لیے دو سنٹرز قائم كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويت میں شائع ہونے والے اخبار " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كے قرآنی مراكز كے ناظر " اسامہ راشد" نے كہا ہے كہ ان قرآن سنٹرز میں بہروں كے لیے فقہ ، كلام، حديث اور تفسير كے موضوع پر مختصر دورانیے كی كلاسیں منعقد كی جائیں گی۔
395461
نظرات بینندگان
captcha