بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" نے امارات كے خبررساں ادارے " WAM" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شارجہ كے وليعہد " شيخ سلطان بن محمد القيمی " كی نظارت میں اس نمائش كا افتتاح شارجہ كے اسلامی ثقافتی ميوزيم میں ہو رہا ہے۔ " حروف جاويد " نامی اس نمائش میں ۹۰ سے زائد اسلامی خطاطوں كے اسلامی خطاطی كے فن پارے پيش كئے جائیں گے۔ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد اسلامی خطاطی كی طرف زيادہ سے زيادہ توجہ مبذول كروانا ہے۔ ياد رہے كہ یہ نمائش ۲۶ ستمبر ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گی۔
396999