سعودی عرب میں حفظ وتجويد قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں حفظ وتجويد قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

12:07 - May 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1774231
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز سعودی عرب كے دارالحكومت " رياض" میں '' امير سلمان بن عبدالعزيز" نامی حفظ اورتجويد قرآن كے مقابلوں كا آغاز ہوا۔ یہ مقابلے دس روز تك جاری رہیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " الجزيرہ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی زير نگرانی منعقد ہوں گے۔ " رياض" كے گورنر " سلمان بن عبدالعزيز آل سعود" نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآن مجيد كی خدمت اور جوان نسل كو حفظ اور تلاوت قرآن كی طرف رغبت دلانا قرار ديا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں ۴۹ مرد اور ۴۲ خواتين شركت كر رہے ہیں۔
399259
نظرات بینندگان
captcha