امارات میں خواتين كے قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

امارات میں خواتين كے قرآنی مقابلوں كا آغاز

11:50 - May 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1775751
بين الاقوامی گروپ: ۸ مئی ۲۰۰۹ء كو " حمدۃ بنت محمد بن خليفھ" نامی خواتين سے مخصوص ترتيل اور حفظ قرآن كے مقابلے " ابوظہبی" كے مذہبی وثقافتی مركز" محمد بن خالد آل نھيان" میں شروع ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے امارات كے روزنامہ " البيان " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے " محمد بن خالد آل نھيان" نامی مذہبی وثقافتی مركز كی سربراہ " شما بنت خالد آل نھيان" كی سرپرستی میں ابوظہبی میں منعقد ہوئے جن میں ۷۵ حافظ اور قاری خواتين نے شركت كی۔ شما بنت خالد آل نھيان نے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد امارات كی خواتين كو حفظ اور تجويد قرآن كی طرف ترغيب دلانا ہے۔
401661

نظرات بینندگان
captcha