بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " DunyaBulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مسجد كو ۱۹۳۵ء میں جاپان میں مقيم تركوں نے تركی كی حكومت كی مالی امداد سے تعمير كيا تھا یہی وجہ ہے كہ جاپان كے لوگ اسے تركوں كی مسجد كہتے ہیں۔ یہ مسجد منفرد قسم كے طرز تعمير كی وجہ سے جاپان كے لوگوں كی توجہ كا مركز بنی ہوئی ہے مختلف اديان كے پيروكار ٹوكيو میں اس مسجد كو ديكھنے آتے ہیں۔ اور اس مسجد میں منعقد ہونے والی دوستانہ مباحث میں شركت كرتے ہیں۔ ۲۰۰۰ء میں اس مسجد كی دوبارہ مرمت كی گئی اس مسجد كی مرمت میں جاپان میں مقيم ديگر مسلمانوں نے بھی بڑھ چڑھ كر حصہ ليا۔
402635