غزہ میں "تاج الوقار" نامی حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز غزہ میں " تاج الوقار" حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا جس كی افتتاحی تقريب میں وزراء ،فلسطينی پارليمنٹ كے نمائندے اور سركاری اور غير سركاری اداروں كے سربراہان نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ' ايكنا" نے " معا" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " تاج الوقار" حفظ قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں غزہ كے قراء اور حفاظ (كہ جنہوں نے قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھائی تھی) كو انعامات بھی ديئے گئے۔ ياد رہے كہ " تاج الوقار" حفظ قرآن سنٹر غزہ كے قرآنی مراكز " دارالأرقم" سے وابستہ ہے۔
402889