كتاب" شيعہ و اہل سنت امت واحدہ" كی مصر میں اشاعت

IQNA

كتاب" شيعہ و اہل سنت امت واحدہ" كی مصر میں اشاعت

12:00 - May 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1777873
بين الاقوامی گروپ: شيعہ اور سنی مشتركات كے موضوع پر كتاب " الشيعۃ والسنۃ امۃ واحدۃ" مصر میں شائع ہوچكی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اخبار سائٹ "راصد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كتاب مصر كے عالم دين اور نامور رائٹر " عبدالصبور شاہين" نے لكھی ہے۔ مصنف نے اس كتاب میں تحرير كيا ہے كہ مختلف اسلامی مذاہب كے پيروكار امت واحدہ ہیں؛ وہ ايك خدا اور ايك قبلہ پر ايمان ركھتے ہیں۔ لہذا اسلامی مذاہب كے علماء اور دانشوروں كو چاہیے كہ وہ امت اسلام كے درميان افتراق و انتشار ايجاد كرنے كی سازشوں كو ناكام بنائیں۔ مذكورہ كتاب عربی زبان میں لكھی گئی ہے اور " دارنھضۃ مصر"پبلشرز كی طرف سے شائع ہونے والی جديد ترين كتاب ہے۔
404004

نظرات بینندگان
captcha