بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے پاكستان میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس كورس میں بچوں اور بچيوں كو ناظرہ، قرائت اور تجويد قرآن كی تعليم دی جا رہی ہے۔ گزشتہ چار سالوں سے اس قسم كے كورسز جامعۃ المصطفی كے فارغ التحصيل مولانا " ذاكر حسين عرفانی" كی نظارت میں منعقد ہو رہے ہیں۔ رپورٹ كے مطابق اس وقت گلگت میں جامعۃ الزہراء (قم) كی فارغ التحصيل طالبہ بچوں اور بچيوں كو قرآن مجيد كی تعليم دے رہی ہیں۔
405494