بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے برطانیہ كے اسلامی مركز كے دفتر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شيعہ مبلغ اور خطيب " سيد جاسم الطوير جاوی" ان مجالس عزا میں حضرت فاطمہ (س) كے فضائل اور اخلاقی خصائل بيان كریں گے۔ برطانیہ كے اسلامی مركز نے ايك بيانیے كے ذريعے مكتب اہل بيت (ع) كو ان مجالس میں شركت كی دعوت دی ہے۔ یہ مجالس مركز اسلامی (لندن) میں نماز مغرب و عشاء كے بعد منعقد ہوا كریں گی۔
410153