اردن كی رياست " عقبہ" میں جديد دارالقرآن كا افتتاح

IQNA

اردن كی رياست " عقبہ" میں جديد دارالقرآن كا افتتاح

12:33 - May 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1785346
قرآنی سرگرمياں گروپ:گزشتہ روز اردن كی رياست " عقبہ" میں وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے " ام المؤمنين" نامی جديد دارالقرآن كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اردن كے اخبار " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دارالقرآن كی افتتاحی تقريب میں اردن كے وزير اوقاف و مذہبی امور " عبدالفتاح صلاح"، اس ملك كے سركاری عہديداروں اور اردنی شہريوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس دارالقرآن كی تاسيس میں ايك لاكھ ۸۰ ہزار دينار لاگت آئی ہے۔ یہ رقم اردنی شہری " محسن عطاء اللہ الفيومی" نے مہيا كی ہے۔ عبدالفتاح صلاح نے اس دارالقرآن كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ دارالقرآن حفظ ، قرآئت اور تجويد كی تعليم كے لیے قائم كيا گيا ہے۔
413309

نظرات بینندگان
captcha