بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رياست " زرقاء" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست " احمد الخوالدہ" ان قرآنی سنٹرز كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآن سنٹرز اردن كی مساجد میں قائم كیے جائیں گے اور رواں ماہ كی ۱۵ تاريخ تك اپنی سرگرميوں كا آغاز كر دیں گے۔ الخوالدہ نے مزيد كہا كہ ان قرآن سنٹرز میں لڑكوں اور لڑكيوں كو احكام، قرائت اور تجويد كی تعليم دی جائے گی۔ انہوں نے كہا كہ زرقاء كے ادارہ اوقاف كی طرف سے موسم گرما میں قرآنی اساتذہ كے لئے مذہبی اور قرآنی كورسز منعقد ہوتے رہیں گے۔ احمد الخوالدہ نے آخر میں طلباء كے والدين سے اپيل كی كہ وہ قرآنی كلاسوں میں شركت كے لیے بچوں كی حوصلہ افزائی كریں۔
415672