بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس محفل قرآن میں ايران كی قرآن ریڈيو كی دعوت پر امام خمينی كی برسی میں شركت كے لئے ايران آنے والے دو مصری قراء نے شركت كی۔ یہ محفل نماز مغرب وعشاء كے بعد آستانہ عبدالعظيم میں ہوئی۔ جس میں قرآنی شخصيات كے علاوہ لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ ياد رہے كہ آستانہ عبدالعظيم میں ہر جمعہ كی رات كو نماز مغرب و عشاء كے بعد محفل قرآن منعقد ہوتی ہے۔
416601