برطانیہ میں با پردہ لڑكی سال كی نمونہ اسٹوڈنٹ منتخب

IQNA

برطانیہ میں با پردہ لڑكی سال كی نمونہ اسٹوڈنٹ منتخب

14:18 - June 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1790347
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی يونيورسٹی "Leciester" میں اقتصاد كے موضوع پر ايم فل كی مسلمان با پردہ اسٹوڈنٹ "منيرہ پنجوانی" كو ۲۰۰۹ء میں اس يونيورسٹی كی طرف سے اقتصاد كے موضوع پر نمونہ اسٹوڈنٹ منتخب كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے " vakitHaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " منيرہ پنجوانی" كا تعلق مالاوی سے ہے۔ وہ تين بچوں كی ماہ ہے۔ اسے غير ملكی طلباء كو برطانیہ كی تہذيب و ثقافت سے آشنا كرنے كے صلے میں برطانیہ كی نمونہ طالبہ قرار ديا گيا ہے۔ اس نے مالاوی كے اسكولوں، مساجد اور خيراتی اداروں كی بہت زيادہ مالی امداد كی ہے اور وہ مالاوی كے ايك يتيم خانے كی اعزازی ممبر ہیں۔
419095

نظرات بینندگان
captcha