كراچی میں نمائش قرآن كا انعقاد

IQNA

كراچی میں نمائش قرآن كا انعقاد

14:30 - June 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1790353
اعزازی گروپ/ سيد كوثر عباس موسی: پاكستان كے شہر كراچی میں ۱۹ جون ۲۰۰۹ء كو قرآن مجيد كی نمائش منعقد كی جائے گی اس نمائش كا اہتمام نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمين " سيد ابوالفضل بھاءالدينی" نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش امام بارگاہ شہدائے كربلا كراچی میں ۱۹ جون ۲۰۰۹ء كو شروع ہو گی جو ۲۱ جون تك جاری رہے گی۔ یہ نمائش ادارہ " خيرالعمل" اور "قرآن فاؤنڈيشن" كے تعاون سے منعقد ہو گی ۔ اس نمائش میں قرآن مجيد كے قلمی نسخوں كے علاوہ قرآن مجيد كے جديد وقديم نسخے، تفاسير قرآن ، كتب علوم قرآن ، قرآنی خطاطی كے نمونے اور قرآنی سیڈيز ركھی جائیں گی۔ اس نمائش كی افتتاحی تقريب ۱۹ جون ۲۰۰۹ء كو منعقد ہو گی جس میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمين " سيد ابوالفضل بھاء الدينی" شركت كریں گے۔ اس تقريب میں حجت الاسلام والمسلمين " شاہد رضا كاشفی"، حجت الاسلام والمسلمين " ڈاكٹر عقيل موسی" اور حجت الاسلام والمسلمين " شيخ بشير حسين ميثمی"،" قرآن اور ہدايت" كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
419789
نظرات بینندگان
captcha