غزہ میں خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كورس كا آغاز

IQNA

غزہ میں خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كورس كا آغاز

18:11 - June 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1790626
بين الاقوامی گروپ: ۱۱ جون ۲۰۰۹ء كو غزہ میں خوتين اور طالبات سے مخصوص حفظ قرآن كورس كا آغاز ہوا۔ یہ كورس غزہ میں مسلم خواتين كی انجمن كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ادارے " معا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " غراس الجنۃ" نامی حفظ قرآن كورس كی سرپرست " ام الحارث خلۃ" نے اس كورس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ حفظ قرآن كا یہ كورس ۲ ماہ جاری رہے گا ۔اس كورس میں ۱۲۰ طالبات شركت كر رہی ہیں اور اس كورس كا مقصد قرآن مجيد كو مكمل حفظ كرنا ہے۔ " ام الحارث" نے مزيد كہا ہے كہ اس كورس میں شركت كرنے والی طالبات ہر روز تقريباً قرآن مجيد كے تقريبا ۱۰ صفحے حفظ كریں گی اور اس كے علاوہ مذہبی، ثقافتی اور مختلف قسم كی ديگر نشستوں میں بھی شركت كریں گی۔
419426

نظرات بینندگان
captcha