زاہدان میں قرآن مجيد كی تعليم كے لئے كورسز كا انعقاد

IQNA

زاہدان میں قرآن مجيد كی تعليم كے لئے كورسز كا انعقاد

19:07 - June 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1790735
قرآنی سرگرمياں گروپ: زاہدان میں مساجد ، اسكولوں اور ثقافتی اداروں میں قرآن مجيد كی تعليم كے لئے كورسز منعقد كيئے جائیں گے۔
زاہدان میں فجر آفرين قرآنی ادارے كے سرپرست سيد " مہدی موسوی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كی تعليم كے لئے زاہدان میں موسم گرما كی تعطيلات میں كورسز منعقد كیے جائیں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ قرآنی تعليم كے لئے یہ كورسز ناظرہ ، قرائت ، تجويد نماز، صوت ولحن، تفسير قرآن، اور حفظ قرآن كے موضوعات پر ہوں گے۔ یہ كورسز آئندہ چند دنوں تك شروع ہو جائیں گے۔ اور اس سال اگست كے آخر تك جاری رہیں گے۔ ياد رہے كہ ہر عمر كے خواتين و حضرات ان كورسز میں شركت كر سكتے ہیں۔

420227

نظرات بینندگان
captcha