بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے فرانس كے سركاری خبررساں ادارے " AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فتحی يكن چند روز سے بيروت میں ايك ہسپتال میں داخل تھے كہ ۱۲ جون ۲۰۰۹ء كو صبح سويرے وہ اپنے خالق حقيقی سے جاملے۔ اعتدال پسند عالم دين اور اسلامی دنيا كے عظيم مبلغ فتحی يكن ۱۹۳۳ء كو لبنان كے شہر طرابلس میں پيدا ہوئے۔ ان كے پاس عربی ادبيات اور اسلامك اسٹڈيز میں PHD كی ڈگری تھی۔ انہوں نے ۵۰ كی دھائی میں دين اسلام كی تبليغ كا آغاز كيا۔ وہ جماعت اسلامی لبنان" اور جبھھ اسلامی عمل لبنان كے سربراہ رہے۔ وہ لبنان كے پارليمنٹ كے ممبر بھی رہے اور چند كتابوں كے مؤلف بھی تھے۔
419952